اردو

Sivilombudet(سول نگران)

سول نگران کے بارے میں معلومات

سول نگران کا کام یہ نگرانی کرنا ہے کہ آیا نارویجن حکام نے ناانصافی سے کام لیا ہے یا غلط کاروائی کی ہے۔ سول نگران کا دائرہ کار تمام سرکاری حکام پر محیط ہے تاہم چند ایک استثناء موجود ہیں۔ سول نگران خود مختار اور آزاد ہوتا ہے اور اس کی حیثیت سرکاری انتظامیہ سے علیحدہ ہے۔

شکایت کرنے سے پہلے

سول نگران سے شکایت کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ سرکاری انتظامیہ میں شکایت کے عام مواقع استعمال کر چکے ہوں۔ نگران کے یہاں شکایت کرنے کیلۓ ضروری ہے کہ انتظامیہ کے حتمی فیصلے یا اس واقعے کے بعد جس پر آپ شکایت کرنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر اندر شکایت داخل کی جاۓ۔

شکایت کے بارے میں معلومات

شکایت تحریری صورت میں اور دستخط کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔ عام خط کافی ہے۔ یہ اہم ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ وضاحت سے بتائیں کہ آپ کی شکایت کس معاملے سے اور کس انتظامی ادارے (بلدیہ/کمیون، ڈائریکٹوریٹ، ڈیپارٹمنٹ وغیرہ) سے تعلق رکھتی ہے۔ آپ کو اپنی شکایت کیلۓ دلائل بھی دینے چاہیئں جن سے واضح ہو کہ آپ کے خیال میں انتظامیہ نے کیا غلطی یا ناانصافی کی ہے۔ اگر آپ کسی دفتری فیصلے کو غلط قرار دیتے ہیں تو اس فیصلے کی تاریخ کا حوالہ دیں بلکہ بہتر ہو گا کہ فیصلے کی کاپی اپنی شکایت کے ساتھ لگا دیں۔ آپ کو وہ تمام کاغذات اپنی شکایت کے ساتھ لگانے چاہیئں جو آپ کے خیال میں کیس پر روشنی ڈال سکتے ہوں۔ سرکاری نگران کا دفتر انتظامیہ سے بھی کیس کے کاغذات حاصل کر سکتا ہے۔

سول نگران کے یہاں شکایت کرنا مفت ہے۔

شکایت اس پتے پر بھیجیں:

Sivilombudet

Postboks 3 Sentrum

0101 Oslo

NORGE

سول نگران بذریعہ ای میل رابطے کا جواب دے سکتا ہے تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شکایت پر بطور علیحدہ شکایت کیس کے کاروائی کی جاۓ تو ضروری ہے کہ آپ دستخط شدہ تحریری شکایت بھیجیں۔

نگران ان کیسوں پر کاروائی نہیں کرتا

نگران بعض کیسوں پر کاروائی نہیں کرسکتا۔ ایسے کیس یہ ہیں:

· نجی تنازعات

· عدالتی معاملات

· بلدیاتی کونسل (kommunestyre) یا کاؤنٹی کونسل (fylkesting) کے بعض فیصلے

· ایسے کیس جن پر نارویجن پارلیمنٹ (Stortinget) نے کوئی مؤقف اختیار کیا ہو

· جو فیصلے بادشاہ نے کابینہ میں کیے ہوں

· آڈیٹر جنرل کے دفتر (Riksrevisjonen) کے معاملات

· وہ کیس جو ‘دفاعی افواج کے نگران’ اور ‘لازمی شہری دفاع کے نگران’ کے دائرہ اختیار میں آتے ہوں

اگر آپ اس بارے میں ٹھیک سے نہیں جانتے کہ آیا سول نگران آپ کے کیس پر کاروائی کر سکتا ہے تو ہم سے رابطہ کر کے دریافت کر لیں۔

رابطے کیلۓ تفصیلات

فون نمبر: +47 22 82 85 00

گرین نمبر: 800 800 39

ٹیلی فیکس: 22 82 85 11

ای میل:postmottak@sivilombudet.no

ملاقات کا پتہ:

Akersgata 8 ۔ چھٹی منزل

خط لکھنے کا پتہ:

Postboks 3 Sentrum

0101 Oslo

مزید معلومات کیلۓ ہمارے انگلش ویب پیجز دیکھیۓ۔